لاہور میں شہری کے 5 لاکھ روپے پولیس نے 30 منٹ میں برآمد کر لیے 

ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے اے ایس آئی محمد منشاء و ٹیم کو شاباشی دی


ویب ڈیسک December 15, 2025

لاہور میں گلبرگ پولیس نے شہری کے 5 لاکھ روپے محض 30 منٹس میں برآمد کر لیے۔ 

ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان کے مطابق گلبرگ پولیس کو پیسے گم ہونے کے متعلق 15 کال موصول ہوئی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی۔

شہری شادی کے فنکشن کیلئے 5 لاکھ روپے گھر لیے کر جا رہا تھا،  ظہور الٰہی روڈ پر گاڑی سے اترنے ہوئے رقم روڈ پر گر گئی۔

سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے رقم اٹھانے والے مزدور کو تلاش کر لیا گیا اور 5 لاکھ رقم درخواست گزار شایان شاہ کے سپرد کر دی گئی۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے اے ایس آئی محمد منشاء و ٹیم کو شاباشی دی۔

مقبول خبریں