راولپنڈی: بینظیربھٹو جنرل اسپتال میں ڈاکٹر کےغیر پیشہ ورانہ رویےکی تصویر وائرل، حکام کا نوٹس

ڈاکٹر نے مریض کا معائنہ سرکاری دفتر کو نجی کمرہ بنا کر کیا


ویب ڈیسک December 15, 2025

بینظیر بھٹو جنرل اسپتال مری روڈ میں ڈاکٹر کے غیر پیشہ ورانہ رویے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

آرتھوپیڈک وارڈ میں تعینات ڈاکٹر شایان پر مریض کے ساتھ مبینہ غیر مناسب رویے کا الزام لگایا گیا.

ذرائع نے کہا کہ ڈاکٹر نے مریض کا معائنہ سرکاری دفتر کو نجی کمرہ بنا کر کیا، گزشتہ شب ڈاکٹر کرسی پر بیٹھ کر میز پر پاؤں رکھ کر مریض کا معائنہ کرتا رہا۔

تصویر وائرل ہونے پر ایم ایس ڈاکٹر شرجیل سرفراز شیخ نے سخت نوٹس لیا اور کہا کہ  ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

مقبول خبریں