عدالتی حکم کے باوجود پینشن جاری نہ کرنے پر ڈی جی سول اتھارٹی کے وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عیوض قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے


ویب ڈیسک December 15, 2025
(فوٹو: فائل)

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے عدالتی احکامات کے باوجود ریٹائرڈ افسر کو پینشن جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر ڈی جی سول اتھارٹی کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو عدالتی احکامات کے باوجود ریٹائرڈ افسر کو پینشن جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواستگزار کے وکیل اسد اللہ بلو ایڈووکیٹ مے موقف دیا کہ عدالت نے ایڈیشنل ڈائریکٹر میڈیکل سروس ڈاکٹر کریم چنہ کو پینشن جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی 2022 سے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کررہے۔ عدالت نے ڈی جی سول اتھارٹی کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

عدالت نے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عیوض قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ عدالت نے ڈی جی سول ایوی ایشن کو سردیوں کی تعطیلات کے پہلے ہفتے پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

مقبول خبریں