مفرور انسانی اسمگلروں کیخلاف ایف آئی اے نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے انٹرپول کے ذریعے پاکستان کے 30 انسانی اسمگلرز کے ریڈ وارنٹ جاری کردیے۔
حکام نے کہا کہ ریڈ وارنٹ ایف آئی اے کے کہنے پر جاری کیے گئے، 30 اسمگلرز دبئی، لیبیا، مصر اور قطر میں نیٹ ورک چلارہے تھے۔
حکام کے مطابق ایف آئی اے کی ریڈ بک میں بھی شامل رہے، ہیومن اسمگلنگ روکنے کیلئے ایف آئی اے نے 3 ممالک میں لنک دفاتر بنادیے، مسقط، تہران اور ایتھنز میں لنک دفاتر قائم کر دیے گئے۔