پی ٹی آئی کے سینئر وکیل رہنما کا پارٹی عہدوں سے استعفے کا اعلان

جس منشور پر پی ٹی آئی عمل میں لائی گئی اس پر عمل نہیں کیا جا رہا، سینئر قانون دان


یاسر علی December 14, 2025
فوٹو: فائل

پشاور:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کے رہنما اور سینئر وکیل قاضی انور نے پارٹی کی موجودہ قیادت پر الزامات عائد کرتے ہوئے انصاف لائرز فورم کی صوبائی صدارت سمیت پارٹی کے دیگر عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

رہنما پی ٹی آئی قاضی انور نے کہا کہ  کور کمیٹی اور دیگر عہدوں سے بھی مستعفی ہو گیا ہوں کیونکہ جس منشور پر پی ٹی آئی عمل میں لائی گئی اس پر عمل نہیں کیا جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کی موجودہ قیادت نے میری بے عزتی کی اور پی ٹی آئی میں مجھے شدید ذہنی اذیت پہنچی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے طور پر کوشش کی کہ پی ٹی آئی کی خدمت کرسکوں جبکہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ان کا ذاتی تعلق رہے گا۔

واضح رہے کہ ان کا استعفیٰ گزشتہ روز پاکستان بار کونسل کے انتخابات میں ناکامی کے بعد سامنے آیا ہے، انہوں نے آئی ایل ایف صدارتی عہدے سمیت پی ٹی آئی کور کمیٹی اور لیگل کمیٹی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دیا ہے۔

مقبول خبریں