دبئی میں ملازمت کے نام پر پاکستانی لڑکیوں سے جسم فروشی کا دھندا کروانے والے گروہ کااہم کارندہ گرفتار

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کر کے ملزم شاہزیب کو گرفتار کیا، کارروائی لڑکی کی اطلاع پر کی گئی


آفتاب خان December 15, 2025
فوٹو ایف آئی اے

ایف آئی اے امیگریشن نےکراچی ائیرپورٹ پر کارروائی میں دبئی میں ملازمت کے نام پر لڑکیوں سے جسم فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والے گروہ کے اہم کارندے کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کو ایف آئی اے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق گروہ کے بارے میں دبئی کے وزٹ ویزے پر ہوٹل میں ملازمت کے لئے جانے والی سائرہ نامی لڑکی نے آگاہ کیا۔

لڑکی کی نشاندہی پر انسانی اسمگلر شاہ زیب کو ایف آئی اے نے نے گرفتار کرلیا۔ ملزم شاہ زیب نے ندیم نامی انسانی اسمگلر سے ملنے والی رقم سے لڑکی کے وزٹ ویزے،ٹکٹ اور شو منی کا انتظام کیا۔

شاہ زیب نے چار لاکھ 20 ہزار روپے میں سے 40 ہزار روپے ایئرپورٹ پر کلئیرنس کے لئے اسلم نامی ایجنٹ کو دیے، سائرہ اور شاہ زیب کے واٹس ایپ نمبر سے جسم فروشی کرانے میں ملوث گروہ کے دیگر ارکان سے بات چیت کے شواہد بھی ملے۔

سائرہ کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کردیا۔

مقبول خبریں