ترجمان پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ گھریلو رنجش کی بنا پر نواب شاہ سے صوبہ پنجاب بھاگ آنے والی سندھی فیملی کو تحفظ فراہم، گھر والوں سے ملوا دیا، نواب شاہ سندھ کا خاندان گھریلو تشدد، باہمی رنجش کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہو کر لاہور منتقل ہوا۔
ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ پولیس تحفظ مرکز داتا دربار نے جوان سال بچیوں کو ریسکیو کرکے دربدر ہونےسے بچایا، سندھ سے آئی خواتین کو پنجاب پولیس تحفظ منزل فوسٹر ہوم میں پناہ فراہم کی گئی، تحفظ منزل فوسٹر ہوم کی ٹیم نے خاتون کے لواحقین اور شوہر کو ڈھونڈ کر میاں بیوی کی کونسلنگ کی۔
ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ ڈائریکٹر تحفظ منزل مائدہ رضا نے فیملیز کے درمیان ناچاقی ختم کروا کر خواتین اور بچوں کو بحفاظت گھر روانہ کیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس کا فلیگ شپ پراجیکٹ تحفظ منزل فوسٹر ہوم گھر سے بھاگے، گمشدہ بچوں و خواتین کو تحفظ فراہم کر رہا ہے، تحفظ منزل فوسٹر ہوم گھر سے بھاگے، گمشدہ بچوں خواتین کی دیکھ بھال، تعلیم تربیت سے انہیں مفید شہری بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔