پاکستان نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل بونڈی میں ہونے والے حملے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سڈنی میں واقع ساحل بونڈی میں یہودیوں کی مذہبی تقریب کے دوران دو مسلح افراد داخل ہوئے اور انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ 37 کے قریب زخمی ہوئے۔
آسٹریلوی وزیراعظم نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: سڈنی حملے کے پس پردہ منظم سازش بے نقاب، پاکستان دشمن پروپیگنڈ جھوٹا نکلا
پاکستان نے بونڈی بیچ پر ہونے والے حملے پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ سڈنی میں ہونے والے المناک دہشت گردانہ حملے کے متاثرین سے تعزیت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، ہم اس مشکل گھڑی میں آسٹریلیا کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سڈنی بیچ حملہ، مسلح شخص کو دبوچ کر قابو کرنے والے مسلم ہیرو کی دنیا بھر میں پذیرائی
وزیرداخلہ محسن نقوی نے آسٹریلیا میں سڈنی کے ساحل پر پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہک حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ میں آسٹریلوی وزیراعظم، حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلیے دعا گو ہوں۔
اسے بھی پڑھیں: آسٹریلیا: سڈنی کے ساحل پر یہودیوں کے تہوار کی تقریب کے دوران فائرنگ سے 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی
وزیرداخلہ نے لکھا کہ دہشت گردی خالص برائی ہے اور یہ انسانیت کے خلاف ناقابل معافی جرم ہے اور اس خطرے کا پاکستان کو ہر روز سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے ہم آسٹریلوی عوام کے درد کو سمجھتے ہیں۔