ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائرپورٹ پر بھائی کے پاسپورٹ پر یورپ جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر کی شناخت محمد ارسلان کے نام سے ہوئی، مسافر نے فلائٹ نمبر TK751 کے ذریعے اٹلی جانے کی کوشش کی، امیگریشن کلیرنس کے دوران مسافر کو مشکوک پایا گیا۔
مسافر نے اٹلی جانے کے لئے اپنے بھائی محمد عمران کا پاسپورٹ اور ریذیڈنٹ کارڈ پیش کیا، مسافر کو بعد ازاں مزید کاروائی اور ایجنٹ کی نشاندہی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔
شہریوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ بیرون ملک سفر کے لئے ہمیشہ قانونی راستہ اختیار کریں، اپنی ذاتی دستاویزات بشمول پاسپورٹ غیر متعلقہ شخص کے حوالے نہ کریں، بیرون ملک ویزا حصول کے لئے ہمیشہ متعلقہ ملک کی ایمبیسی یا نامزد کردہ ویزا ایپلیکیشن سینٹر سے رابطہ کریں