لاہور؛ بسنت کے لیے رجسٹریشن فیس کی تفصیلات جاری

بسنت 6، 7 اور 8 فروری کو منائی جائے گی


ویب ڈیسک December 14, 2025

لاہور:

ضلعی انتظامیہ نے ثقافتی میلے بسنت کے لیے رجسٹریشن فیس کی تفصیلات جاری کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈور اور پتنگ بنانے والے مینوفیکچررز کی رجسٹریشن فیس 1000 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ، ڈور اور پتنگ فروخت کرنے والے ٹریڈرز اور دکاندار کی رجسٹریشن فیس بھی 1000 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کی فیس 5000 روپے مقرر کی گئی ہے۔

پتنگ سازوں اور ڈور بنانے والوں  کی رجسٹریشن کا آغاز 20 دسمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے مطابق پتنگ ڈور باغبانپورہ اور موچی گیٹ میں ہی فروخت ہو سکے گی جبکہ پتنگ سازوں اور ڈور بنانے والوں کی رجسٹریشن کے لیے فارم اے استعمال ہوگا۔

ضلعی انتظامیہ حکام کا کہنا ہے کہ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن کے لیے فارم سی استعمال ہوگا۔

بسنت نائٹ اور ڈے 6، 7 اور 8 فروری کو ہوگی۔

مقبول خبریں