دوسرا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے بنگلا دیش کو شکست دیکر سیریز جیت لی

ویسٹ انڈیز نے بنگلا دیش کو 14 رنز سے شکست دے کر 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

(تصویر: اے ایف پی)

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے بنگلا دیش کو 14 رنز سے شکست دے کر 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

چٹوگرام میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش کی ٹیم 150 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنا سکی۔

میزبان ٹیم کی جانب سے تنزید حسن 61 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان لٹن داس 23، جاکر علی 17، توحید ہردوئے 12، سیف حسن 5، نسم احمد 2، شمیم حسین 1 اور رشاد حسین 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

تنظیم حسن ثاقب 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین اور روماریو شیفرڈ نے 3، 3 وکٹیں حاصل کی۔ جیسن ہولڈر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سےقبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز اسکور کیے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے کپتان شائے ہوپ اور ایلک ایتھاناز بالترتیب 55 اور 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ روماریو شیفرڈ 13، جیسن ہولڈر 4، روومن پاول 3، عقیل حسین 1، برینڈن کنگ 1 جبکہ شرفین ردرفورڈ اور کیری پیئر بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹے۔

روسٹن چیز 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ رشاد حسین اور نسم احمد نے 2، 2 جبکہ تسکین احمد نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Load Next Story