خودکش دھماکے کے خلاف 3 روزہ ہڑتال ختم، کیسز کی سماعت کا باقاعدہ آغاز
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں خودکش دھماکے کے بعد کیے جانے والی ہڑتال کے بعد آج کیسز کی سماعت کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔
وکلاء کیجانب سے 3 روزہ ہڑتال مکمل طور پر ختم ہوگئی، 3 روز بعد آج وکلاء باقاعدہ عدالتی کارروائی کا حصہ بنے۔
اسلام آباد بار کونسل، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کیجانب سے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا، ضلعی کچہری کو 2 روز قبل سائلین اور وکلاء کیلئے کھول دیا گیا تھا۔
3 روزہ سوگ اور ہڑتال کے باعث وکلاء عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بن رہے تھے، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کیجانب سے تعزیتی ریفرنس اور جنرل باڈی اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا۔
تعزیتی ریفرنس میں خودکش دھماکہ میں شہید ہونے والے وکیل زبیر اسلم گھمن ودیگر کیلئے فاتحہ خوانی کی جائے گی، جنرل باڈی اجلاس میں وکلاء کیجانب سے سیکورٹی صورتحال ودیگر امور پر بحث کی جائے گی۔