بابر اعظم کا بہت بڑا فین ہوں، سری لنکن بلے باز سدھیرا سماراوکرما

بدقسمتی سے ہم نے کیچز ڈراپ کیے جس کے باعث میچ میں کامیابی نہ مل سکی، سماراوکرما


اسپورٹس ڈیسک November 15, 2025

سری لنکن بلے باز سیدھرا سماراوکرما نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کا بہت بڑا فین ہوں، انہوں نے اچھی سنچری اسکور کی۔

راولپنڈی میں پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس میں سدھیرا سمارا وکرما نے کہا کہ 2019 میں بھی کھیلا تھا، اور اب بھی کھیلنا اچھا لگا۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات بہت اچھے تھے ہم نے نہایت محفوظ ماحول میں کرکٹ کھیلی۔

سدھیرا سماراوکرما نے کاہ کہ پہلے ہاف میں وکٹ اسپنرز کے لیے بہتر رہی، ابرار اور نواز نے اچھی بولنگ کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہم نے کیچز ڈراپ کیے  جس کے باعث میچ میں کامیابی نہ مل سکی۔

مقبول خبریں