پودوں پر مبنی خوراک دل کی صحت کیلئے ایک مؤثر حل بن سکتی ہے، تحقیق
ایک نئی تحقیق کے مطابق پودوں پر مبنی غذا (پھلوں، سبزیوں، گریوں اور دالوں سے بھرپور) ہائپر ٹینشن کے مریضوں کو قلبی مرض سے بچنے اور بیماری کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔
تحقیق میں سائنس دانوں نے کورونری مائیکرو ویسکیولر ڈسفنکشن (سی ایم ڈی) کے علاج میں غذا کے کردار کا جائزہ لیا۔
تحقیق میں معلوم ہوا کہ پودوں پر مبنی غذا ہائپر ٹینسیو چوہوں کو سی ایم ڈی سے بچنے اور کیفیت میں کمی میں مدد لی۔ جو اس کو کلینیکل ٹرائلز تک لے جانے کا اشارہ دیتی ہے۔
تحقیق میں پودوں پر مبنی خوراک چوہوں میں خون کی نالیوں کے فعل کو بحال کرتی ہوئی دکھائی دی، جس سے وہ دوبارہ معمول کے مطابق کھُل گئیں۔
یہ تحقیق جرنل آف دی امیریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع ہوئی۔