تھانہ ٹیکسلا پولیس کی کارروائی، ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ گرفتار

گینگ نے دوران تفتیش مختلف اضلاع میں 25 سے زائد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا

فوٹو: فائل

تھانہ ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی بالی گینگ گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسروقہ و چھینے گئے 12 موٹر سائیکل، لاکھوں روپے مالیت کے 22 موبائل فون اور 1 لاکھ روپے رقم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

ٹیکسلا پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گینگ ارکان کو گرفتار کیا۔گینگ کے انکشاف و نشاندہی پر تمام برآمدگی عمل میں لائی گئی۔

گینگ نے دوران تفتیش مختلف اضلاع میں 25 سے زائد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا، گینگ ارکان قبل ازیں جڑواں شہروں میں ڈکیتی،چوری اور اسلحہ ناجائز کے مقدمات میں ملوث و ریکارڈ یافتہ ہیں۔

ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

Load Next Story