بچوں کا اسکرین ٹائم اتنا بھی بُرا نہیں! نئی تحقیق نے سب کو حیران کر دیا
ایک تازہ ترین تحقیق نے بچوں کے اسکرین ٹائم سے متعلق عام تاثر کی نفی کری ہے۔
آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا کے محققین نے 18 سال سے کم عمر1 لاکھ 33 ہزار سے زائد بچوں اور نوجوانوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جس کے حیران کن نتائج سامنے آئے۔
تحقیق کے مطابق ہیلتھ ایپس، فٹنس ٹریکرز اور آن لائن پروگرامز جیسے ڈیجیٹل ٹولز بچوں اور نوجوانوں کی صحت پر مثبت اثرات چھوڑ رہے ہیں۔
تحقیق کے مطابق ڈیجیٹل ٹولز استعمال کرنے والے بچے روزانہ 10 سے 20 منٹ اضافی جسمانی سرگرمی کرتے ہوئے پائے گئے۔ کچھ پروگرامز سے بچوں کے بیٹھے رہنے کی عادت میں بھی کمی واقع ہوئی اور وہ معمول کے اعتبار سے روزانہ 20 سے 25 منٹ کم بیٹھے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ ان شرکاء کی خوراک میں بہتری آئی۔ ان غذاؤں میں پھل ، سبزیاں اور کم چکنائی والی غذائیں شامل تھیں۔
مزید برآں ، وزن میں تبدیلی تو معمولی رہی لیکن جسمانی وزن اور چربی دونوں میں مستقل بہتری دیکھی گئی۔ البتہ، نیند پر کوئی خاص اثر سامنے نہیں آیا۔