خطرناک مجرمان کا بچنا اب مشکل، پنجاب پولیس کو نادرا ریکارڈ تک رسائی مل گئی
خطرناک ڈاکوئوں اور مجرمان کا پولیس سے بچنا اب مشکل ہو گیا، پنجاب پولیس کو نادرا ریکارڈ تک رسائی مل گئی۔
مراسلے میں کہا گیا کہ پنجاب پولیس کو اب خطرناک ڈاکوؤں اور مجرمان کا تمام ریکارڈ نادرا سے فوری مل جائے گا، تصاویروں اور سی سی ٹی وی کیمروں سے لی گئی تصاویر کی شناخت کی جاسکے گی۔
شناختی کارڈ نمبر سے خاندانی تفصیلات، شناختی کارڈ نمبر سے شناختی معلومات ملیں گی ، تمام اضلاع کے تفتیشی افسران اورانچارج سی آر او کسی بھی مقدمہ سے متعلقہ مذکورہ ڈیٹا کے لیے انویسٹی گیشن برانچ پنجاب سے رابطہ کریں۔
ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب کے حکم پر اے آئی جی مانیٹرنگ پنجاب نے متعلقہ افسران کو مراسلہ بھجوا دیا۔