سامعہ حجاب کو امیر بوائے فرینڈ کی تلاش، صارفین کی شدید تنقید

سامعہ حجاب نے کھل کر کہا کہ وہ دبئی میں ایک ایسے لڑکے کی تلاش میں ہیں جو انھیں مالی مدد فراہم کرسکے

اسکینڈلز کا شکار رہنے والی ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے ایک وائرل بیان نے سوشل میڈیا صارفین کو ایک بار پھر برہم کردیا ہے۔

سامعہ حجاب نے ایک ویڈیو میں کھل کر کہا کہ وہ دبئی میں ایک ایسے لڑکے کی تلاش میں ہیں جو انھیں مالی مدد فراہم کرسکے۔

سامعہ نے ویڈیو میں کہا، ’’فی الحال میں اپنے مالی معاملات خود سنبھال رہی ہوں، لیکن میں سنجیدگی سے ایک بوائے فرینڈ کی تلاش کر رہی ہوں کیونکہ تین ماہ سے سنگل ہوں، اور دبئی میں بغیر بوائے فرینڈ کے لڑکیوں کےلیے زندگی گزارنا بہت مشکل ہے۔ مجھے واقعی ایک بوائے فرینڈ کی ضرورت ہے، لہٰذا اگر کوئی دلچسپی رکھتا ہو تو رابطہ کرے۔ ویسے، بڑے دل والے لڑکے لڑکیوں پر خرچ کرتے ہیں۔‘‘

Load Next Story