امریکی صدر کی خواہش پر جیکی چن جلد ایکشن میں نظر آئیں گے

صدر ٹرمپ کی درخواست اور کواہش پر ہالی ووڈ کی مشہور فرنچائز نے نئی فلم رش آور 4 پر کام شروع کردیا

فوٹو فائل

امریکی صدر ٹرمپ کی خواہش اور درخواست پر ایک بار پھر مقبول ہالی ووڈ فرنچائز نے کام شروع کردیا، جیکی چن بھی کافی عرصے کے بعد دوبارہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔

خبر رساں ادارے Semafor کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ذاتی طور پر اسٹوڈیو سے رابطہ کرکے فلم کا نیا سیکوئل بنانے کی درخواست کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جیکی چان اور کرس دونوں کی مشہور جوڑی اس فلم میں نظر آئے گی۔

NEW: Rush Hour 4 is now reportedly in the works after President Trump personally requested that the studio revive the franchise, according to Semafor.

Jackie Chan and Chris Tucker will reportedly be returning.

"The president is offering some creative input on potential… pic.twitter.com/9S1sYzO9xS

— Collin Rugg (@CollinRugg) November 25, 2025

سیمافور کے مطابق صدر ٹرمپ کچھ آنے والی فلموں پر “تخلیقی مشورے” بھی دے رہے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ 80 اور 90 کی دہائی کی ہنگامہ خیز ایکشن اور کامیڈی فلموں کا سیکوئل بنایا جائے۔

رپورٹ کے مطابق اگر ٹرمپ نے ایلیسنز کو Rush Hour کا نیا حصہ بنانے پر آمادہ کر لیا تو شاید اس سیریز کے ذریعے مزاح کا نیا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

فلم کی پروڈکشن اور ریلیز سے متعلق مزید تفصیلات آئندہ ہفتوں میں سامنے آنے کی توقع ہے۔

Load Next Story