وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی کی الیکشن کمیشن طلبی نوٹس کے خلاف کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا
پشاور ہائی کورٹ نے وزیر اعلی سہیل آفریدی اور شہر ناز کی درخواستیں خارج کر دی، تفیصلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا
پشاور ہائی کورٹ نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی کی الیکشن کمیشن طلبی نوٹس کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے وزیر اعلی سہیل آفریدی اور شہر ناز کی درخواستیں خارج کر دی، تفیصلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
وزیر اعلی کو ایبٹ آباد ہری پور جلسے تقریر پر طلبی نوٹس جاری کیا تھا، وزیر اعلی سہیل آفریدی نے الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، وزیر اعلی نے الیکشن کمیشن کو انکے خلاف کاروائی سے روکنے کی استدعا کی تھی۔