فوڈ ایگ (FoodAg) نمائش2025- پاکستان کے زرعی شعبے میں اہم پیشرفت
فوڈ ایگ (FoodAg) نمائش2025- پاکستان کے زرعی شعبے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جب کہ ایس آئی ایف سی کے مؤثر اقدامات سے زرعی شعبہ جدید ٹیکنالوجی کی جانب گامزن ہے۔
تیسری بین الاقوامی فوڈ و ایگریکلچر نمائش، 25 تا 27 نومبر 2025، کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہورہی ہے، ہارویسٹنگ انوویشن کے تحت 350 سے زائد پاکستانی برآمدکنندگان اعلیٰ معیار کے مصنوعات پیش کریں گے۔
فوڈ ایگ (FoodAg) نمائش2025 میں80ممالک کے 800 سے زائد بین الاقوامی مندوبین کی شرکت متوقع ہے، دنیا بھر سے 300 سے زائد درآمد کنندگان اس نمائش میں شریک ہوں گے۔
درآمد کنندگان میں یورپ، مشرقِ وسطیٰ، افریقہ، آسٹریلیا، امریکہ، کینیڈا، روس اور خلیجی ممالک کی بھرپورشرکت متوقع ہے، تین روزہ نمائش سے ایک بلین امریکی ڈالر سے زائد کاروباری حجم بھی متوقع ہے۔
نمائش میں 9 اعلیٰ سطحی کانفرنسز بھی منعقد ہوں گی، کاروباری نمائندوں کے درمیان براہِ راست کاروباری (B2B) ملاقاتیں منعقد ہوں گی۔
نمائش پاکستان میں زرعی پیداوار، برآمدات اور عالمی کاروباری روابط کو مضبوط کرے گی، صرف تین برسوں میں فوڈ ایگریکلچر خطے کا سب سے اہم" فوڈ ٹریڈ پلیٹ فارم" بن چکا ہے۔