متنازع ٹویٹس کیس میں نیا اسٹیٹ کونسل سامنے آگیا، ایڈووکیٹ ایمان مزاری کا اعتراض
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹویٹس کیس میں دونوں وکلا کی جانب سے پیش ہونے والا نیا اسٹیٹ کونسل سامنے آگیا۔
ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے کیس کی سماعت کی۔
ایمان مزاری نے اسٹیٹ کونسل پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ کون ہے؟ کب تعینات ہوا؟ کس نے کیا؟ پرانے اسٹیٹ کونسل نے اتنا بڑا انکشاف آپ کے سامنے کیا وہ کہاں ہے؟
ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے کہا کہ کیا آپ نے پتہ کیا ہے کہ وہ زندہ بھی ہے، ہمیں سب معلوم ہے یہ کہاں سے ہو رہا ہے۔
نئے اسٹیٹ کونسل نے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے اسٹیٹ کونسل تعینات کیا گیا ہے۔
جج افضل مجوکا نے کہا کہ اسٹیٹ کونسل کا ابھی تک نوٹیفکیشن نہیں آیا آجائے تو دیکھتے ہیں۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم نوٹیفکیشن بھی پیش کر دیں گے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 10 بجے کے بعد تک ملتوی کر دی۔