وفاقی آئینی عدالت نے ارشد شریف قتل کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا
وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کا کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ارشد شریف قتل کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل دو رکنی بینچ 3 دسمبر کو کرے گا۔
سپریم کورٹ نے صحافی ارشد شریف کے قتل پر از خود نوٹس لیا تھا۔ 27 ویں ترمیم کے بعد از خود نوٹس مقدمات آئینی عدالت کو منتقل ہو چکے ہیں۔
وفاقی آئینی عدالت میں سپر ٹیکس سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ پیر سے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔ جسٹس ارشد حسین اور جسٹس حسن اظہر رضوی بینچ میں شامل ہیں۔ آئینی عدالت کا بینچ نمبر ایک یکم دسمبر سے پانچ دسمبر تک سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
آئندہ ہفتے تین بینچز مقدمات کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔
چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ مقدمات سنے گا۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل دو رکنی بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس کریم خان آغا بینچ تین میں مقدمات سنیں گے۔
سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
سپریم کورٹ 18 دسمبر 2025 سے 31 دسمبر 2025 تک تعطیلات ہوں گی۔ سپریم کورٹ یکم جنوری 2026 کو دوبارہ کھلیں گی۔
تعطیلات کے دوران عدالت کے دفاتر کھلے رہیں گے جبکہ تعطیلات کے دوران ارجنٹ و دیگر فکس مقدمات کی سماعتیں ہوں گی۔