برسوں عدالتی چکر کاٹنےوالے ایک ہزار سے زائد خاندانوں کو 48 گھنٹے میں ان کی زمین کی ملکیت واپس مل گئی
پنجاب میں زمین ہتھیانے والے غاصبوں کا اندھا راج ختم ہوگیا جب کہ پنجاب حکومت نے دو دن میں 1005 زمینوں کے کیس نمٹا کر حیران کن ریکارڈ بنا دیا۔
برسوں سے عدالتی چکر کاٹنے والے ایک ہزار پانچ خاندانوں کو 48 گھنٹوں میں اُن کی زمین، اُن کی ملکیت، اُن کا حق واپس مل گیا۔
وزیر اعلی مریم نواز شریف کی سربراہی میں پراپرٹی آرڈیننس کے موثر نفاذ پر اہم اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دی گئی، صرف دو دن میں 1005 کیسز نمٹانے کے پنجاب حکومت کے نئے ریکاڑد کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔
وزیر اعلی مریم نواز شریف نے نئے پراپرٹی آرڈیننس کے موثر نفاذ کا باریک بینی سے جائزہ لیا، پنجاب میں خواتین کے زمین کے کیسز اولین ترجیح پر حل کئے جائیں گے
وزیر اعلی مریم نواز شریف نے حکم دیا کہ زمین کے کیس کا جیسے فیصلہ ہوگا، فوری قبضہ بھی ہوگا کوئی تاخیر ، کوئی سفارش، کوئی کوتاہی نہیں ہوگئی۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ زمین کا اصل مالک جب تک قبضہ نہ لے فیصلہ ادھورا ہے،کاغذ پر نہیں، قبضہ زمین پر نظر آنا چاہیے، پنجاب کے ہر مرلے، ہر کنال، ہر ایکڑ پر صرف اور صرف اصل مالک کا ہی قبضہ ہوگا -
مریم نواز نے کہا کہ زمین یا پراپرٹی پر کسی نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے تو اپنے متعلقہ ڈپٹی کمشنر آفس میں درخواست دیں،دِنوں میں فیصلہ ہوگا۔