صدر مملکت کا ملک کو درپیش چیلنجز سےنمٹنے کےلیے باخبر قیادت اور مربوط پالیسی کی اہمیت پر زور

نیشنل سکیورٹی ورکشاپ قومی سلامتی کےلیے ہمہ جہتی نقطہ نظر اپنانے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے، آصف زرداری


ویب ڈیسک November 29, 2025

صدر مملکت آصف زرداری نے ملک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے باخبر قیادت، قومی ہم آہنگی اور مربوط پالیسی سازی کی اہمیت پر زور دیا۔

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں ستائیسویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے قومی سلامتی سے متعلق آگاہی کو تقویت دینے کےلئے شرکا کی لگن کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی ورکشاپ قومی سلامتی کے لیے ہمہ جہتی نقطہ نظر اپنانے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے اس سے قومی سطح پر مکالمے کو فروغ ملے گا۔

ورکشاپ میں ارکان پارلیمنٹ، سینئر سول اور فوجی افسران، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔صدرِ مملکت نے ورکشاپ مکمل کرنے والے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کیں۔

مقبول خبریں