ملک کی پہلی اینٹی رائٹ فیڈرل فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ پر وزیر داخلہ کا اظہار مسرت
فوٹو محسن نقوی ایکس اکاؤنٹ
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملک کی پہلی اینٹی رائٹ فیڈرل فورس کی پاسنگ آؤٹ پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔
پاسنگ آؤٹ کا مشاہدہ کرنے کے بعد وزیرداخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پہلی اینٹی رائٹ فیڈرل فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا مشاہدہ کرتے ہوئے مجھے یقین ہے کہ شہریوں کی حفاظت کی خاطر ہماری صلاحیت ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فورس جہاں ضرورت ہوئی نظم و ضبط اور سخت کارروائی کے ساتھ جواب دینے کے لیے پوری طرح سے لیس ہے۔
Witnessing the passing-out parade of the first dedicated Anti-Riot Federal Force, I am confident that our capacity to protect citizens has entered a new phase.
This force is fully equipped to respond with discipline and firm action wherever required.
Let it be clear: safeguarding… pic.twitter.com/YxBjV9mh1uوزیر داخلہ نے واضح کیا کہ عوامی امن کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم اسے بغیر کسی سمجھوتے کےیقینی بنائیں گے۔