سندھ حکومت کا گھوٹکی–کندھ کوٹ پل کا افتتاح کرنے کا فیصلہ

اجلاس میں منصوبے کی نئی ٹائم لائنز، تعمیراتی پیش رفت، لاگت اور سیکیورٹی چیلنجز کا جائزہ لیا گیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ کا 49واں اجلاس ہوا جس میں گھوٹکی–کندھ کوٹ پل کا افتتاح کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو، وزیر ورکس اینڈ سروسز علی حسن زرداری ، معاون خاص قاسم نوید، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، ایم پی اے غلام قادر چانڈیو، ڈاکٹر سروش لودھی اور بورڈ کے دیگر اراکین شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے جون 2027 میں گھوٹکی–کندھ کوٹ پل کا افتتاح کرنے کا فیصلہ کیا۔ گھوٹکی–کندھ کوٹ پل منصوبے کا کام دوبارہ شروع ہوچکا ہے۔ اجلاس میں منصوبے کی نئی ٹائم لائنز، تعمیراتی پیش رفت، لاگت اور سیکیورٹی چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔

پُل کی ابتدائی ہائیڈرولک ڈیزائن آئی آر سی نے منظور کیا جبکہ تعمیرات اگست 2020 سے جاری ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ 2022 کے سیلاب میں بینک ٹو بینک پل مضبوط ثابت ہوئے جبکہ دیگر پلوں پر دباؤ کے باعث منصوبے میں توسیع کی گئی۔ پل کی لمبائی 3 سے بڑھاکر 12.2 کلومیٹر کردی ہے۔

وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ گھوٹکی-کندھ کوٹ پل منصوبے کی لاگت میں اضافہ اور ٹائم لائن میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ موجودہ لاگت 32 ارب روپے اور شیڈول کے مطابق تکمیل جون 2029 ہے۔

Load Next Story