ہالی ووڈ شائقین کیلئے خوشخبری، اس ہفتے چار فلمیں بیک وقت ریلیز ہوں گی
فلم میں رابرٹ ڈی نیرو اور ڈیان کیٹن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں. فوٹو اے ایف پی
ہالی ووڈ شائقین کے لیے بڑی خوشخبری، اس ہفتے ایک ساتھ چار نئی فلمیں 12 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بننے جارہی ہیں۔
مختلف طرز اور کہانیوں پر مبنی یہ فلمیں ناظرین کو ایک بھرپور انٹرٹینمنٹ ویک فراہم کریں گی۔
سب سے نمایاں فلم Ella McCay ہے جس میں سیاسی موضوعات اور ڈرامائی صورتحال کو جدید انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ فلم میں کرداروں کے درمیان طاقت، فیصلوں اور ذاتی کشمکش کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔