امریکا: 83 ہزار سے زائد کوکیز بنا کر انوکھا ریکارڈ قائم کرنیکی کوشش

اس کوشش میں امریکا کی 14 ریاستوں اور نیوزی لینڈ سے 583 بیکرز نے 67 ٹیموں میں حصہ لیا

امریکا میں ایک فیس بک پیج نے وسیع تبادلے کے لیے 83 ہزار 427 کوکیز بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ نظریں جمالیں۔

ریکارڈ بنانے کی یہ کوشش ویڈنگ کوکی ٹیبل کمیونٹی فیس بک پیج کی جانب سے امریکی ریاست پینسلوینیا کے شہر پٹس برگ منعقد کی گئی جس میں امریکا کی 14 ریاستوں اور نیوزی لینڈ سے 583 بیکرز نے 67 ٹیموں میں حصہ لیا۔

بیکرز نے 83 ہزار 427 کوکیز واشنگٹن کاؤنٹی فیئر گراؤنڈز میں ٹیم ٹیبلز پر پیش کیں اور آخر میں 78 ہزار 835 کوکیز کا تبادلہ کیا گیا۔

ویڈنگ کوکی ٹیبل کمیونٹی کی خالق لارا میگون کا کہنا تھا کہ یہ کوکیز کرسمس تھیم کی تھیں۔

ریکارڈ بنانے کی اس کوشش کے شواہد گینیز ورلڈ ریکارڈز میں جمع کرا دیے گئے ہیں اور منتظمین پُر امید ہیں کہ یہ کوشش دنیا کے سب سے بڑے کرسمس کوکی تبادلے کی کیٹیگری میں جگہ بنا لے گی۔

Load Next Story