یورو وژن 2024 کے فاتح نیمو کا بڑا قدم، ایونٹ میں اسرائیل کی شرکت پر ٹرافی واپس کر دی
یورو وژن 2024 کے فاتح سوئٹزرلینڈ کے گلوکار نیمو نے یورو وژن 2026 میں اسرائیل کو شرکت کی اجازت ملنے پر احتجاجاً اپنی جیت کی ٹرافی واپس کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
نیمو نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے آزاد بین الاقوامی کمیشن نے اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی کا مرتکب قرار دیا ہے، اس لیے اسرائیل کو یورو وژن میں شامل کرنا یورپی براڈکاسٹرز یونین کی پالیسی کے خلاف ہے۔
گلوکار نے اپنے پیغام میں واضح طور پر اعلان کیا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنی ٹرافی لوٹا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ یورو وژن 2026 آئندہ مئی میں آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں منعقد ہوگا، جبکہ اسرائیل کو شرکت کی اجازت ملنے پر اسپین، آئرلینڈ، ہالینڈ، سلووینیا اور آئس لینڈ پہلے ہی مقابلے سے بائیکاٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔