ریسلر جان سینا کی ریٹائرمنٹ، الوداعی میچ کے جذباتی اختتام پر مداح افسردہ

آخری میچ میں جان سینا کو مخالف ریسلر نے شکست دی

(فوٹو: فائل)

بین الاقوامی شہرت یافتہ ریسلر جان سینا نے اپنے ریسلنگ کے کیریئر کو الوداع کہہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف ریسلر جان سینا نے طویل اور یادگار کیریئر کے بعد ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) سے ریٹائرمنٹ لے لی۔

اپنے آخری میچ میں جان سینا فتح حاصل نہیں کرسکے اور انہیں گنٹر کے ہاتھوں شکست کا سامنا رہا۔ 

کبھی نہ ہار ماننے والے جان سینا کو اپنے الوادعی میچ میں ٹیپ آؤٹ ہونا پڑا اور یوں اُن کے کیریئر کا جذباتی اختتام ہوا۔

Load Next Story