ٹوئٹر نے پاکستان میں دفتر نہ کھولا تو اسے بند کردیں گے، پھر وی پی این سےبھی نہیں چلےگا، وزیر مملکت
وزیر مملکت حذیفہ رحمان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) نے پاکستان میں دفتر نہ کھولا تو اسے مکمل بند کردیں گے، پھر وی پی این سے بھی نہیں چلے گا۔
نجی نیوز چینل کے پروگروام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس پر غور کر رہی ہے کہ اگر ٹوئٹر پاکستان میں دفتر نہیں کھولتا جو کہ اسے پاکستانی قوانین کے مطابق کھولنا چاہیے تو اگر وہ ہمارے ریگولیشنز کو فالو نہیں کرے گا تو ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہوگا۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ اس صورت میں ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہوگا کہ ہم انہیں بین کریں، محدود کریں یا بند کریں۔
ٹوئٹر (ایکس) نے اپنا دفتر پاکستان میں نہ کھولا تو پھر اس کو بلاک کیا جاسکتا ہے اور پھر یہ وی پی این پر بھی نہیں چلے گا، حذیفہ رحمان pic.twitter.com/zMOJ6QtTCT
— Zubair Ali Khan (@ZubairAlikhanUN) December 16, 2025