جماعت اسلامی کے بلدیاتی نمائندے کے اپنی ہی پارٹی کے ٹاؤن چیئرمین پر کرپشن کے سنگین الزامات

گلشن اقبال ٹاون کی یونین کونسل 4 سے منتخب وائس چئیرمین آصف آزاد نے قیادت سے نالاں ہوکر سیاست سے کنارہ اختیار کرلیا

شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال یونین کونسل4 کے وائس چئیرمین نے ٹاؤن چیئرمین ڈاکٹر فواد پر سنگین الزامات عائد کردیے۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال ٹاؤن چیئرمین پرکرپشن کے سنگین الزامات لگا دئیے گئے اعلی قیادت کو شکایت کی کوئی ایکشن نہیں لیا گیا لہذا میں اپنے عہدے سے اور جماعت کی رکنیت کنارہ کشی اختیار کررہا ہوں۔

گلشن اقبال ٹاون کی یونین کونسل 4 سے منتخب وائس چئیرمین آصف آزاد نے اپنی جماعت سے تعلق رکھنے والے گلشن اقبال ٹاون چئیرمین ڈاکٹر فواد پر کرپشن کے سنگین الزامات لگائے اور ویڈیو پیغام جاری کیا۔

آصف آزاد نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں ثبوت کے ساتھ جماعت اسلامی کی اعلی قیادت کو ڈاکٹر فواد کے خلاف ثبوت پیش کرچکا ہوں اس پر مجھے بول گیا کہ خاموش ہوجا وں، بدنامی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ڈاکٹر فواد کی کرپشن سے متعلق امیر ضلع جماعت اسلامی اور شوریٰ کے اراکین کو خط بھی لکھے ہیں اس پر سوشل میڈیا پر ٹاؤن چیئرمین گلشن اقبال کی ہدایت پر میرے خلاف منظم مہم چلائی جارہی ہے میں جماعت اسلامی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے معاملے کا نوٹس نہ لیے جانے پر سیاست سے کنارہ کسی اختیارکررہا ہوں۔

متعلقہ

Load Next Story