امریکا: 36 برس بعد کتاب کی یونان سے واپسی

ہیری دی ڈرٹی ڈاگ‘ 6 نومبر 1989 کو امریکی لائبریری سے نکلوائی گئی تھی

امریکا میں ایک لائبریری کو 36 سال بعد کتاب لوٹا دی گئی۔ یہ کتاب تین دہائیوں سے زیادہ عرصہ بعد یونان سے واپس بھجوائی گئی۔

امریکی ریاست ورجینیا کے فیئر فیکس کاؤنٹی لائبریری سسٹم نے فیس بک پر کتاب کے لوٹائے جانے سے متعلق پوسٹ کی۔

فیس بک پوسٹ میں لائبریری نے کتاب نکلوانے والے سفارتکاروں کے بیٹے کا نوٹ بھی پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ سفارت کار اب یونان میں ریٹائر ہوچکے ہیں اور ان کو یہ کتاب اپنے والدین کے شیلف پر ملی۔ یہ کتاب دنیا بھر میں گھومی اور جیسا کہ دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کا بہت خیال رکھا گیا۔ اور اب واپس اس کو اپنے گھر بھیجا جا رہا ہے۔

لائبریری نے پوسٹ میں ڈیمٹری کے والدین کا کتاب کی دیکھ بھال کرنے اور ڈیمٹری کا اس کو واپس لائبریری پہنچانے پر شکریہ ادا کیا۔

Load Next Story