الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان کے الزام پر ردعمل

18 NA ہری پور کے ضمنی انتخاب میں فارم 47 ریٹرنگ آفیسر نے تیار کیا اور جاری کیا

فوٹو: فائل

اسلام آباد:

الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا کے ترجمان کی جانب سے لگائے جانے والے الزام پر ردعمل سامنے آگیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آج بھی خیبر پختو نخوا کے ترجمان شفیع جان نے اس انتخابی عمل کے حوالے سے بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں کہ فارم 47 ریٹرنگ آفیسر کی بجائے اسلام آباد سے جاری کیا گیا۔

الیکشن کمیشن اس الزام کو یکسر مسترد کرتا ہے ۔ 18 NA ہری پور کے ضمنی انتخاب میں فارم 47 ریٹرنگ آفیسر نے تیار کیا اور جاری کیا، اس نے یہ فارم مورخہ 24 نومبر 2025ء کو صبح 3:16 پر کمیشن کو بھیجا اور 3:22 پر ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر نے بھی یہی نتیجہ کمیشن کو فراہم کیا،کمیشن نے 4:28 پر یہ فارم اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا، اس کے علاوہ ریٹرنگ آفیسر نے فارم 48 اور فارم 49 ،26 نومبر 2025ء کو کمیشن کو ارسال کیا ۔

یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ فارم 47 ریٹرنگ آفیسر کے دستخط کے ساتھ ویب سائٹ پر دستیاب ہے، تاہم اگر اس سلسلہ میں کوئی شکایت ہے تو اس  کا مناسب فورم الیکشن ٹربیونل ہے جہاں رجوع کیا جانا چاہیے نہ کہ بے بنیاد اور گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق جلد سخت کاروائی کی جائے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story