جنت مرزا ریمپ واک کرکے مشکل میں پڑگئیں، سوشل میڈیا پر تنقید
ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا حال ہی میں برائیڈل کاؤچر ویک میں ریمپ واک کے باعث خبروں کی زینت بن گئیں، تاہم اس بار وجہ تعریف نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر ہونے والی شدید تنقید بنی۔
برائیڈل کاؤچر ویک میں جنت مرزا کی ریمپ واک نے سوشل میڈیا صارفین کو مایوس کر دیا۔ کئی صارفین نے جنت کی واک کو ’’سلیپ واک‘‘ اور ’’ہارر واک‘‘ قرار دیا۔ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ اب شاید وہ یہ کہہ دیں گی کہ بخار کی وجہ سے صحیح چل نہیں سکیں۔ ایک اور کمنٹ میں کہا گیا کہ ایسا لگ رہا تھا جیسے کوئی مصر کی ممی ریمپ پر چل رہی ہو۔
معروف فیشن ڈیزائنر اور ناقد ڈاکٹر اعجاز وارث نے ماضی اور حال کے ریمپ واکس کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کے ریمپ واک شاہانہ، باوقار اور دلکش ہوا کرتے تھے، جبکہ آج کے ریمپ واک زیادہ تر آڈیشن جیسے محسوس ہوتے ہیں۔