'بھارت میں انہیں لوگ کرائے پر گھر دینے کو بھی تیار نہیں'، خواجہ آصف کا جاوید اختر پر طنز
وزیردفاع خواجہ آصف نے نام نہاد بھارتی لبرلز کا منافقانہ چہرہ بے نقاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ جب بھارتی نام نہاد لبرلز کو حقائق اور دلائل کے ساتھ جواب دیا جائے تو ان کے پاس محض شور کے کچھ باقی نہیں رہتا۔
خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم'' ایکس'' اکاونٹ پر ایک پروگرام کی ویڈیو شیئر کی جس میں بھارت سے تعلق رکھنے والے مولانا شمائل ندوی اور بھارتی لکھاری جاوید اختر شریک تھے، مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی نام نہاد لبرلز کا منافقانہ چہرہ آشکار کرتے ہوئے کہا کہ معذرت خواہ لبرلز ہندوتوا کے زیرِ تسلط بھارت میں اپنے وجود کو جائز ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بھارت میں ایسے نام نہاد لبرلز کو لوگ کرائے پر رہائش تک دینے تک کو تیار نہیں۔
Apologetic liberals, trying to justify their existence in Hindutva ruled India, where people are not even ready to give them rental accommodation. pic.twitter.com/tjPN9QWgsb