ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کی فتح، ’بھارت سرفراز احمد کو کبھی نہیں بھولے گا‘

سرفراز احمد انڈر 19 کی ٹیم کے ساتھ بطور مینٹور جڑے ہوئے ہیں

فوٹو ایکس

ایشیا کپ انڈر 19 کے فائنل میچ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھا کر بھارت کو 191 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سمیر منہاس کے 172 رنز کی بدولت بھارت کو جیت کیلیے 348 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی اور پوری ٹیم 26.2 اوورز میں 156 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی طرف سے علی رضا نے 4، محمد صیام، عبد السبحان اور حذیفہ احسن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ایشیا کپ انڈر 19 کے میچ میں فتح کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر سرفراز احمد کا چرچہ ہوا کیونکہ سابق کپتان وہ واحد کھلاڑی ہیں جن کی قیادت اور اب منیٹور شپ میں پاکستان تین بڑے ایونٹس کے فائنل میں بھارت کو دھول چٹا چکا ہے۔

سرفراز احمد کی قیادت میں قومی انڈر 19 ٹیم نے ورلڈکپ 2006 کے فائنل میں بھارت کو شکست دی، پھر 2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے چمپئنر ٹرافی کے فائنل میں بھارتی سورماؤں کو دھول چٹائی۔

متعلقہ

Load Next Story