بھارتی اداکارہ کی وائٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں شرکت پر سوال اٹھ گئے

اس سالانہ تقریب میں انتہائی محدود اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی چند نمایاں شخصیات کو ہی مدعو کیا جاتا ہے

فوٹو انسٹاگرام اسکرین گریپ

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملائکہ شراوت نے وائٹ ہاؤس میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کی جس پر مداحوں نے سوالات اٹھائے ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر وائٹ ہاؤس میں منعقد ہونے والی تقریب کی تصاویر شیئر کیں۔

 

اس تقریب کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ ٹرمپ کی جانب سے منعقد کی جانے والی کرسمس پارٹی تھی جس کا انعقاد واشنگٹن ڈی سی میں ہوا۔

اس سالانہ تقریب میں انتہائی محدود اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی چند نمایاں شخصیات کو ہی مدعو کیا جاتا ہے۔

دعوت ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ملائکہ شراوت نے لکھا کہ وائٹ ہاؤس کے کرسمس ڈنر میں مدعو ہونا ان کے لیے کسی خواب سے کم نہیں اور وہ اس موقع پر بے حد شکر گزار ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Mallika Sherawat (@mallikasherawat)

انہوں نے تقریب کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کی ویڈیوز بھی شیئر کیں، جبکہ سرکاری دعوت نامے کی تصویر بھی مداحوں کو دکھائی۔

یہ پوسٹس سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔ کئی مداحوں نے ان کے انداز اور لباس کی تعریف کی، جبکہ بعض صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ انہیں اس خصوصی تقریب کی دعوت کیسے ملی؟۔

واضح رہے کہ بھارت اور امریکا کے تعلقات اب ماضی کی طرح دوستانہ نہیں اور ٹرمپ انتظامیہ نے بہت زیادہ ٹیرف بھی عائد کررکھا ہے ایسے میں ملاکہ شراوت کی ٹرمپ کی تقریب میں شرکت پر بھارت کے جذباتی لوگ اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنارہے ہیں۔

 

متعلقہ

Load Next Story