مشہور بھارتی اداکارہ کی فلم کے سیٹ میں پیش آنے والے تکلیف دہ واقعات پر لب کشائی
فوٹو: فائل
بھارت کی مشہور اداکارہ رادھیکا آپٹے نے کہا ہے کہ انہیں بالی ووڈ کی مختلف فلموں میں کام کے دوران سیٹس میں پیش آنے والے تکلیف دہ اور نامناسب واقعات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رادھیکا آپٹے ایک انٹرویو میں بتایا کہ بھارت بھر میں مختلف فلموں کے لیے کام کے دوران انہیں متعدد مرتبہ نامناسب لمحات کا سامنا کرنا پڑا، ان کا تجربہ مکمل طور پر مثبت نہیں رہا اور مخصوص فلموں کے سیٹس کے ماحول پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
رادھیکا آپٹے نے بالی ووڈ، تامل، تیلگو، بنگالی اور ملیالم فلموں میں کام کیا ہے اور اپنے کیریئر کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ میں نے چند ساؤتھ انڈین فلموں میں بھی کام کیا ہے کیونکہ مجھے پیسے کی ضرورت تھی تاہم ساؤتھ انڈیا میں اچھے سنیما بھی ہے اور میں ساؤتھ انڈین فلموں کو ایک جیسی دکھانے کی کوشش نہیں کر رہی ہوں کیونکہ ہر انڈسٹری میں شان دار سنیما ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاہم چند فلموں میں کام کے دوران میں مجھے بالکل مختلف تجربہ ہوا، مجھے یاد ہے کہ میں نے ایک فلم میں کام کیا اور ایک چھوٹے سے قصبے میں شوٹنگ کے دوران مجھے احساس ہوا کہ سیٹ پر میں اکیلی خاتون ہوں اور وہ مجھے اضافی پیڈنگ کرنا چاہتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے پھر تمام ڈائریکٹرز سے کہا کہ کوئی پیڈنگ نہیں ہوگی، میں واحد خاتون تھیں اور میرا کوئی منیجر یا ایجنٹ بھی نہیں تھا اور پوری ٹیم میں صرف مرد تھے وہ پہلا تجربہ تھا جب مجھے تکلیف دہ احساس ہوا۔
رادھیکا آپٹے نے چند مشہور تامل فلموں میں کردار ادا کیا ہے اور حالیہ فلموں میں زی5 پر سالی محبت اور نیٹ فلیکس پر رات اکیلی ہے؛ دی بنسال مرڈرز میں جلوہ گر ہوئی ہیں۔