دبئی میں اے سی سی کا خصوصی اجلاس، ایشیائی کرکٹ کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری

انڈر 19 ایشیا کپ کے بہترین انتظامات پر اے سی سی کی پوری ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا

دبئی:

اجلاس میں ایشیا کپ انڈر 19 ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد اور بہترین انتظامات پر اے سی سی کی پوری ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایشیا کپ انڈر 19 کے کامیاب انعقاد پر اے سی سی کی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔

اجلاس میں ایشیا میں کرکٹ کے فروغ کے لیے سٹیٹ آف دی آرٹ ہائی پرفارمنس سنٹرز کے قیام کا فیصلہ کیا گیا، جس کی باقاعدہ منظوری بھی دی گئی۔

محسن نقوی نے کہا کہ ان جدید ہائی پرفارمنس سنٹرز کے ذریعے ان ایشیائی ممالک کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات فراہم کی جائیں گی جن کے پاس اس وقت جدید کرکٹ انفراسٹرکچر موجود نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اے سی سی کے ہائی پرفارمنس سنٹرز کا دائرہ کار مرحلہ وار بڑھایا جائے گا تاکہ خطے میں جدید کرکٹ سہولیات عام کی جا سکیں اور نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی تربیت میسر آئے۔

اجلاس میں صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ امین الاسلام، چیئرمین افغانستان کرکٹ بورڈ میرویس اشرف، جنرل سیکرٹری ایمریٹس کرکٹ بورڈ مبشر عثمانی، اے سی سی کے تھوسٹ پریرا سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ

Load Next Story