پی سی بی نے کرکٹ کی بہتری کیلئے کمر کس لی، کراچی پر خاص نظر
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ معاملات میں بہتری کیلئے روڈ میپ تیار کرلیا، اس حوالے سے کراچی پر خاص نظر ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں تیزی سے جدید سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، کوچز کی ٹریننگ کروائی گئی ہے، 10 نئی پچز بنا لی گئی ہیں جبکہ مجموعی طور پر ملک میں 49 پچز تیار کرنے کا ارادہ ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مزید 16 گرائونڈز کا کنٹرول حاصل کرکے کوچز کا تقرر کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 ماہ میں این سی سی کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ بہترین روپ میں ڈھال دیا جائے گا، ویمنز کرکٹ پر بھی فوکس کیا جا رہا ہے، سینئر کے ساتھ جونیئر لیول کی کرکٹ کوبھی فروغ دینے کی کوششیں ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں دبئی کا جیسا اسٹیڈیم بنانے کا منصوبہ ہے، اس حوالے سے ورکنگ شروع ہو چکی ہےمنصوبہ ک، کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کو دوسرے مرحلے میں اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، اس بار لیگ کے میچز مزید وینیوز پر بھی کرانے کا ارادہ ہے،آئندہ چند ماہ میں تمام پلاننگ مکمل کر لی جائے گی۔