سان فرانسسکو: بجلی کی بندش، ٹریفک سگنلز کی عدم دستیابی نے ڈرائیور-لیس ٹیکسیوں کو الجھا دیا
سان فرانسسکو میں حالیہ بجلی کی بندش نے Waymo کی بغیر ڈرائیور کے چلنے والی ٹیکسیوں کو مشکل میں ڈال دیا۔
بجلی کی بندش کی وجہ سے ٹریفک لائٹس غیر فعال ہو گئیں اور ویمو کی خودکار ٹیکسیاں اپنے روٹ پر چلتے ہوئے ٹریفک لائٹس کی عدم دستیابی کو نہیں سمجھ پائیں، جس کی وجہ سے وہ الجھ کر رک گئیں۔
Waymo's self-driving cars were put on pause by the company on Saturday in San Francisco after the autonomous vehicles were baffled by the lack of traffic signals due to a widespread power outage in the city. https://t.co/t6NgkBCTe7 pic.twitter.com/cXoK0yuvTw
سان فرانسسکو میں ایک بڑی بجلی کی بندش نے شہر کے ایک بڑے حصے کو متاثر کیا، جس کے نتیجے میں شہر کی ٹریفک لائٹس اور دیگر ضروری انفراسٹرکچر غیر فعال ہوگئے۔
یہ مشکلات خاص طور پر ان علاقوں میں تھیں جہاں ٹریفک سگنلز کے بغیر گاڑیاں چل رہی تھیں، کیونکہ ڈرائیور لیس گاڑیاں ایسی صورتحال میں صحیح فیصلہ نہیں لے پارہی تھیں۔
🇺🇸 SAN FRAN BLACKOUT – WAYMO FROZE, TESLA DROVE
Waymo’s robotaxis got a little too real last night - by completely shutting down when San Francisco’s power outage knocked out traffic lights.
Meanwhile, Teslas on FSD? Kept rolling. No drama, no headlines - just handling chaos… pic.twitter.com/8FinYpAOcBویمو نے اس صورتحال کو خطرناک اور غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے اپنی تمام ٹیکسیوں کو بند کر دیا۔ ان کا مقصد تھا کہ گاڑیاں ٹریفک کی صورتحال اور سیف روٹس کا صحیح اندازہ لگانے میں ناکام ہو سکتی ہیں۔
Massive San Francisco power outage leaves 130k in the dark, self-driving cars stalled https://t.co/qszBemhZYz pic.twitter.com/3rYsEEMVJW
کمپنی نے کہا کہ جب تک بجلی کی سپلائی بحال نہیں ہوتی، وہ اپنی سروسز کو محدود یا مکمل طور پر بند کر دیں گے تاکہ صارفین اور دوسرے ڈرائیورز کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
Load Next Story