نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی
نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعد نیوزی لینڈ کو رینکنگ میں دو درجے بہتری حاصل ہوئی۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہے جب کہ نیوزی لینڈ کی حالیہ فتوحات نے اسے دوسرے نمبر پر پہنچادیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے، جنوبی افریقا تیسرے اور سری لنکا چوتھے جبکہ بھارتی ٹیم چھٹی پوزیشن پر موجود ہے۔
انگلینڈ ساتویں، بنگلہ دیش آٹھویں اور ویسٹ انڈیز نویں نمبر پر ہے۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آئندہ میچز کے نتائج پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال میں مزید تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔