بونڈائی حملے کے بعد آسٹریلوی انٹیلیجنس نے کارروائی کی جس میں ایک بڑے دہشتگرد نیٹ ورک کا انکشاف کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی حکام نے بتایا کہ سڈنی میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں ملوث ایک بڑے نیٹ ورک کا انکشاف کیا ہے۔
اس حوالے سے چار مزید بھارتی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ ان چار بھارتیوں کو سزا سنائے جانے تک تفتیش کے دائرے میں رکھا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ایک خبر ایجنسی کے مطابق بونڈائی حملے میں ملوث زخمی ملزم کو آج اسپتال سے جیل منتقل کر دیا جائے گا۔ اکتوبر میں ریکارڈ ویڈیو میں دونوں ملزمان نے یہودیوں کے خلاف جذبات کا اظہار بھی کیا تھا۔
آسٹریلیا کے ساحل پر فائرنگ کر کے 15 افراد کی ہلاکت کے واقعے کے بارے میں پولیس نے یہ بھی کہا کہ حملہ کرنے والے دونوں افراد نے اس حملے کے لیے تربیت بھی حاصل کی تھی۔
اس حوالے سے آسٹریلوی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ایوان انتہا پسند ، نفرت انگیز بیانات کے خلاف نئے قوانین کی حمایت کرے۔
آسٹریلوی حکام نے بونڈائی حملہ آوروں کی فونز سے لی گئی چند وڈیوز اور تصاویر بھی میڈیا کے سامنے پیش کر دی ہیں۔ ایک تصویر میں ساجد اکرم کو شوٹنگ کی تربیت حاصل کرتے ہوئے دیکھایا گیا ہے۔

حاصل قردہ تصاویر میں داعش کا جھنڈہ بھی دیکھایا گیا ہے۔ سڈنی پولیس نے بونڈائی حملے کی تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں پیش کردی ہے۔