سائٹ نیشنل ہائی وے پر دو کاروں میں تصادم، ایک بچی جاں بحق

جاں بحق چھ سالہ بچی کی شناخت تبسم بابر کے طور پر ہوئی ہے

سائٹ نیشنل ہائی وے پر دو کاروں میں تصادم کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں جاں بحق بچی کے علاوہ 5 خواتین سمیت 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حادثہ بھولاری کے قریب پیش آیا جبکہ زخمی افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق چھ سالہ بچی کی شناخت تبسم بابر کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمیوں میں علی بابر، نزاکت اور ماروی شامل ہیں جن میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

Load Next Story