راولپنڈی: دم کرنے کے بہانے خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والا شخص گرفتار

میں دم کروانے گئی تو مذکورہ شخص نے میرے ساتھ نازیبا حرکات کیں، مدعیہ مقدمہ

راولپنڈی میں وارث خان پولیس نے  کارروائی کرتے ہوئے دم کرنے کے بہانے خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق مدعیہ مقدمہ نے کہا کہ میں دم کروانے گئی تو مذکورہ شخص نے میرے ساتھ نازیبا حرکات کیں۔

وارث خان پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا، ایس پی راول نے کہا کہ زیر حراست شخص کا ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ایس پی راول نے مزید کہا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد یا ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہیں۔

Load Next Story