کراچی میں شاہ لطیف پولیس کی کارروائی میں کارلفٹنگ میں ملوث گینگ کے 4 کارندے گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
گرفتار ملزمان میں شمشاد ، مجیب ، عبدالزاق اور رمیض شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان سے دو پستولیں ، 4 موٹرسائیکلیں اور ایک کار برآمد ہوئی۔ بغیر چابی کے لاک کھولنے والی جدید ڈیوائس اور دیگر سامان بھی ملزمان سے برآمد کیا گیا۔
ملزمان کراچی بھر سے گاڑیاں چوری اور چھینے میں ملوث ہیں۔ قیمتی گاڑیاں جدید ڈیوائس کی مدد سے بغیر چابی کھول کر چوری کرتے تھے۔
ملزمان کا ایک گینگ گاڑی اور موٹر سائیکل اسنیچنگ میں ملوث ہے، ملزمان واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ بھی کرتے تھے۔گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے۔