دنیا کے مشہور ویڈیو گیم کے ڈویلپر ٹریفک حادثے میں ہلاک
دنیا بھر میں مقبول ویڈیو گیم کے شریک خالق اور معروف گیم ڈویلپر ونس زیمپیلا ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔
مقامی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ونس زیمپیلا شمالی لاس اینجلس کے ایک خوبصورت اور قدرتی مناظر سے بھرپور علاقے میں اپنی فیراری کار چلا رہے تھے کہ اس دوران ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
ونس زیمپیلا نہ صرف ایک کامیاب گیم ڈویلپر تھے بلکہ وہ ایک اعلیٰ سطح کے ایگزیکٹو بھی تھے۔
https://x.com/RT_com/status/2003280239288549781?s=20
ان کے زیرِ قیادت قائم اسٹوڈیوز نے دنیا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ویڈیو گیمز تخلیق کیں، جن میں کال آف ڈیوٹی کو نمایاں مقام حاصل ہے۔
ان کی اچانک موت نے عالمی گیمنگ انڈسٹری میں سوگ کی فضا قائم کر دی ہے جہاں شائقین اور ماہرین ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔