عثمان ڈار نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی کو نوٹس جاری کرکے کل جواب طلب کرلیا

لاہور:

عثمان ڈار نے اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ  سے نکلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ 

جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے درخواست پر سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی کو نوٹس جاری کرکے کل جواب طلب کرلیا۔

عثمان ڈار کی جانب سے ابو زر سیلمان نیازی ایڈووکیٹ پیش ہوئے، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 2024 میں عثمان ڈار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالا گیا تھا۔ وفاقی حکومت نے بغیر مؤقف سنے دوبارہ نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عثمان ڈار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔

Load Next Story